لاہور: جناح کالونی میں ماں کے ہاتھوں 2 ماہ کی بچی کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
لاہور کے تھانہ جنوبی چھاؤنی کی حدود میں ماں نے مبینہ طورپر 2 ماہ کی بچی قتل کردی۔
پولیس کے مطابق 2 ماہ کی دعا فاطمہ کو مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کیا گیا۔واقعہ گھریلو لڑائی جھگڑے کے دوران پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کرن کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ بچی کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے ۔
ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس مںتقل کر دیا، معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے اصل وجوہات کا جلد پتہ چلے گا۔اصل حقائق پوسٹمارٹم کے بعد سامنے آئیں گئے۔ مزید کاروائی حسب ضابطہ عمل میں لائی جا رہی ہے۔