کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے نئے ریکارڈز قائم ہو رہے ہیں۔ آج بھی انڈیکس بلند ترین سطح کو چھو رہا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی پی ایس ایکس میں گزشتہ ہفتوں سے جاری تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ حصص بازار میں پیر کے روز 423 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ ہوئی، جس سے 100 انڈیکس 71332 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر آ گیا ہے۔
بعد ازاں حصص بازار میں 662 پوائنٹس کی ریکارڈ تیزی سامنے آئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 71572 پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ساڑھے بارہ بجے انڈیکس 71 ہزار 646 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔