پشاور: طورخم بارڈر پر فرنٹیئر کور نارتھ اور کسٹمز ز نے کارروائی کے دوران دو مال بردار گاڑیوں سے بڑی تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کرکے افغانستان سے پاکستان اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
حکام کا کہنا تھا کہ طورخم بارڈر پر تلاشی کے دوران دو مال بردار گاڑیوں سے غیر قانونی اسلحہ پکڑا گیا۔
جس میں تین عدد ایم 16 رائفلز، دو بریٹا پسٹل، اے کے 47 کے 4000 راونڈز، اے کے 47 کے 8 عدد بولٹس ، 40 عدد سپرنگ، 5 عدد پسٹل میگزین، 9 ایم ایم پسٹل کے 8000 راونڈز اور ایک پسٹل بغیر بیرل کے شامل ہے ۔
ذرائع کے مطابق ایف سی نارتھ نے گاڑیوں کے ڈرائیور اور برآمد اسلحہ مزید قانونی کاروائی کے لئے کسٹمز کے حوالے کر دیا ہے۔