شہباز حکومت کے وزیر خزانہ بھی امریکہ روانہ ہوگئے تاکہ غلامی کا طوق قوم کے گلے پڑا رہے :سراج الحق 

11:27 PM, 22 Apr, 2022

لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ  پاکستان ایٹمی مملکت اور 22 کروڑ محب وطن عوام کا وطن ہےمگر حکمران امریکہ کےوفادار ہیں، 57 اسلامی ممالک کے حکمران مغرب کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہیں۔

ٹویٹر پر بیان میں سراج الحق نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے آتےہی سابقہ حکومت کی پالیسیاں جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ وزیرخزانہ فوری طور پر امریکہ روانہ ہو گئے تاکہ آئی ایم ایف کی غلامی کا طوق قوم کے گلے میں پڑا رہے۔ 

سراج الحق کا کہنا تھا کہ یہ قابل قبول نہیں ہے کہ ہم غیر ملکیوں سے پیسہ لےکر اپنا ملک چلائیں،انکا مزید کہنا تھا کہ ماہ رمضان میں فلسطینیوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں۔ صیہونی قابض افواج نہتے روزے داروں پر مسجد اقصی میں حملے کر رہی ہے۔ پاکستان سمیت اسلامی ممالک کے سربراہان خاموش ہیں۔ 


انہوں نے کہا قبلہ اول پر حملے کےخلاف کوئی سخت ردعمل نہیں آیا،دیکھ رہے ہیں 57 اسلامی ممالک کے حکمران مغرب کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہیں۔

مزیدخبریں