مبشر لقمان نے شاہ محمود قریشی اورمراسلہ سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا 

مبشر لقمان نے شاہ محمود قریشی اورمراسلہ سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا 

لاہور:سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ عنقریب ہے کہ عمران خان خود کہیں گے مراسلہ والی بات بھی غلط تھی ،شاہ محمود قریشی سے متعلق مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ وہ بھی تین سے چار ماہ میں پارٹی بدلنے والے ہیں ۔

نیو نیوز کے پروگرام لائیو ود نصر اللہ ملک میں سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان کو کئی سال بغیر کسی لالچ کےاسپورٹ کیا،لیکن انہوں نے مجھ سمیت پوری قوم کو مایوس کیا ،احتساب  کے نام پر سیاسی انتقا م لیا،جتنے جھوٹ عمران خان نے بولے ،،کسی نے نہیں بولے ، بغیر سوچے سمجھے ہر ایک کو غدارکہہ دیتے ،آنے والے دنوں میں  صورتحال بہت   خطرنا ک ہونے جارہی ہے۔

سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان نے کہا کوئی  ایساکام نہیں  جو پی ٹی  آئی حکومت میں درست ہواہو  ،پروگرام لائیو ود نصراللہ ملک میں اینکر پرسن نے دعویٰ کیا کہ چند ماہ بعد  عمران خان  خود کہیں گے  مراسلہ والی بات  بھی غلط تھی،شاہ محمود قریشی تین سے چار ماہ میں پارٹی بدلنے والے ہیں۔