پاکستانی سفیر نے مراسلے میں کیا لکھا حنا ربانی کھر نے سب بتا دیا، شاہ محمود قریشی کا کردار کھل کر سامنے آگیا 

پاکستانی سفیر نے مراسلے میں کیا لکھا حنا ربانی کھر نے سب بتا دیا، شاہ محمود قریشی کا کردار کھل کر سامنے آگیا 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے پاکستانی سفیر اسد مجید کی طرف سے لکھے گئے سائفر کی تفصیلات بتا دی ہے ۔ سازش کے ثبوت نہیں ملے میں نے مراسلہ خود پڑھا ہے۔ 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ ٹیلی گرام میں پاکستانی سفیر نے فوری طور پر امریکی سفیر کو طلب کرکے انہیں ڈی مارش کرنے کی تجویز دی تھی اور کہا تھا کہ امریکی سفیر کو طلب کرکے پوچھا جائے کہ یہ رائے امریکی حکومت کی ہے یا پھر ڈونلڈ لو کی ہے۔ 

حنا ربانی کھر نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو فوری طور پر مراسلے کے بارے میں بتا دیا گیا تھا لیکن شاہ محمود قریشی نے دفتر خارجہ کو منع کردیا تھا کہ فوری امریکی سفیر کو طلب نہیں کرنا ۔

انہوں نے کہا کہ اسد مجید نے پروفیشنل طریقے سے سفارش کی لیکن ان کی رائے کو سیاسی رنگ دے دیا گیا ۔ ٹیلی گرام کی آخری تین لائنوں میں اسیسمنٹ کا ذکر ہے۔ 

حناربانی کھر کا مزید کہنا تھا کہ اگر میں یہ کہوں کہ بھارت میں مودی رہے گا تو بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں ہو سکتے تو اس کو مداخلت کہا جا سکتا ہے لیکن سازش نہیں. اس مراسلے پر ملک کے اعلی سطح فورم پر جائزہ لیا گیا.میں سمجھتی ہوں کہ اس معاملے کو عدالتی کمیشن میں لےجانے کی ضرورت نہیں. 

مصنف کے بارے میں