سویڈن ہالینڈمیں قرآن پاک کی بے حرمتی ،سربراہ ٹی ایل پی سعدحسین رضوی کا اہم بیان سامنے آگیا 

08:55 PM, 22 Apr, 2022

لاہور:سربراہ ٹی ایل پی حافظ سعد حسین رضوی نے کہا  کہ  توہین رسالت اور قرآن پاک کی بے حرمتی کسی صورت قابل قبول نہیں، سویڈن اور ہالینڈ واقعات پر انتہائی افسوس کا اظہارکرتے ہیں۔

حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ  سویڈن اور ہالینڈ واقعات سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی توہین اور ان کے دینی اور روحانی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے، اسطرح کے واقعات کو تصادم، انتشار اور عالمی امن کیلئے خطرہ کا باعث سمجھتے ہیں۔

سعد حسین رضوی نے کہا یورپ کو ان شرمناک واقعات پر مسلمانوں سے معافی مانگنی چاہئے،افسوس ناک واقعات سے یورپ کا مکرو چہرہ سامنے آرہا ہے،پوپ اس وقت کیا سو رہے ہیں جو خود کو امن کا علمبردارکہتے ہیں۔

انہوں نے کہا ایسے واقعات کسی جگہ پر یا کسی بھی وقت ہوں قابل برداشت نہیں، حکومت پا کستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سویڈن اور ہالینڈ کے سفیرکو طلب کرے اور پاکستانی عوام کے شدید تحفظات سے آگاہ کریں۔

مزیدخبریں