سوشل میڈیا پر جعلی خبریں پھیلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ 

08:30 PM, 22 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: ڈی جی ایف آئی اے محمد طاہر رائے نے چارج سنبھال لیا۔کہتےہیں ،ایمانداری ہی بہترین حکمت عملی ہے اس پالیسی پرمکمل عملدرامد کیا جائے گا۔ عوام کو عزت دی جائے گی اور ان کا احترام کیا جائے گا۔جعلی سوشل میڈیا پوسٹیں شئیر کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لے کر ان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجا جائے گا۔ 

چارج سنبھالنے کے موقع پر ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ  پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانا ہے۔ عوام کی خدمت ہی ایف ائی اے کا نصب العین ہوگا۔ سائبر کرائم کو کنٹرول کرنا پہلی ترجیح ہوگی۔ کسی کو بھی شہریوں کے وقار کو مجروع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ 

انہوں نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کو سختی سے کچلا جائے گا اور بڑے بڑے انسانی سمگلروں کے خلاف مثالی قانونی ایکشن لیا جائے گا۔ بڑی مچھلیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اور عالمی برادری میں پاکستان کے وقار کو بحال کیا جائے گا۔ تفتیشی افسران اور سینیئر افسران کی ٹریننگ کروائی جائے گی اور ایف ائی اے کو ایک پیشہ ورانہ طور پر کام کرنے کا ادارہ بنایا جائے گا۔ 

مزیدخبریں