لاہور:سابق چیف ایگزیکٹو پی سی بی کو آئی سی سی کا جنرل مینجر مقرر کر دیا گیا ،وسیم خان اگلے ماہ سے جنرل مینجر کے عہدے کا چارج سنبھال لینگے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تصدیق کی ہے کہ وسیم خان کو آئی سی سی کا جنرل منیجر کرکٹ مقرر کر دیا گیا ہے اور وہ اگلے ماہ اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔
ٹوئٹر پر آئی سی سی نے پی سی بی کے سابق سی ای او کو کرکٹ کا نیا جنرل منیجر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔
رمیز راجہ کے چیئرمین بننے کے بعد وسیم خان نے چیف ایگزیکٹو پی سی بی کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔