قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ختم ، اسد مجید نے دھمکی آمیز خط پر بریفنگ  دی

05:06 PM, 22 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ختم ہوگیا ہے۔ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، سربراہ پاک فضائیہ ،سربراہ پاک بحریہ ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم ، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ، وزیر دفاع خواجہ آصف اور دیگر وزرا نے شرکت کی۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کے امریکا میں سابق سفیر اسد مجید نے مبینہ دھمکی آمیز خط پر بریفنگ دی ۔ اس کے علاوہ نیشنل ایکشن پلان ،داخلی کی سیکورٹی کی صورتحال بھی زیر غور آئی ۔

مزیدخبریں