اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تحریک انصا ف کی حکومت کے تمام عوامی فلاح کے منصوبوں کوجاری رکھنے کااعلان کردیا.
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے منصوبوں کوجاری رکھنے کے حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمرکوبھی تحریری طوپرآگاہ کردیا۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیاہے تحریک انصاف کے عوامی فلاح کے تمام منصوبوں کوجاری رکھے گی، احسن اقبال نے اسد عمرکووزارت منصوبہ بندی کی جانب سے فیئرویل پارٹی دینے کابھی فیصلہ کر لیا۔ انہوں نے فیرویل پارٹی کیلئے اسد عمرسے وقت مانگ لیا۔