لاہور: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے صارفین کی سہولت کے لئے 200 سے زائد سپر اسٹورز کے اوقات کار میں اضافہ کر دیا۔
ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق آج سے ملک بھر کے 200 سے زائد یوٹیلیٹی اسٹورز سپر مارکیٹس صبح 10 بجے سے رات 1 بجے تک کھلے رہینگے، اس اقدام سے صارفین کی سہولت میں اضافہ ہوگا جبکہ اسکے علاوہ 100 سے زائد اسٹورز پر POSمشین میں اضافہ کیا گیا ہے، جس سے بہت مستعدی سے صارفین کی خدمت کی جائیگی اور کم وقت میں زیادہ سے زیادہ صارفین مستفید ہو سکیں گے۔
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان نے مزید بتایا کہ وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت اب تک 1 کروڑ سے زائد خاندان مستفید ہو چکے ہیں۔ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی انتظامیہ صارفین کو بہترین سروسز فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں.