وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب کا شیڈول فائنل، 27 اپریل کو روانگی

08:26 AM, 22 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب کے شیڈول کوحتمی شکل دیدی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 27 اپریل کو سعودی عرب  کے دورہ پر روانہ ہونگے ۔دورے کے موقع پر  وزیراعظم شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کریں گے ۔

سعودی عرب کے دورہ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے ،  وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلی سطح وفد بھی سعودی عرب جائے گا  ۔

مزیدخبریں