برسلز:بیلجیم کی وزیر خارجہ سوفی ولیمز نے نجی مصروفیات کی وجہ سے بطور وزیرخارجہ اپنے عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیلجیم کی وزیرخارجہ سوفی ولیمز نے اپنے بیان میں کہا کہ شوہر کے کینسر میں مبتلا ہونے کے بعد اپنے شوہر اور بچوں کی دیکھ بھال مناسب انداز میں نہیں کر پا رہی جس کے باعث وقتی طور پر عہدے سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اپنی فیملی کا بہتر خیال رکھ سکوں۔سوفی ولیمز کی جگہ بیلجیم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو ہی وزارت خارجہ کے معاملات کو دیکھیں گے۔
سوفی ولیمز نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ’بدقسمتی سے زندگی بعض اوقات تکلیف دہ موڑ پرآتی ہے، اسی طرح میرے شوہر کو بھی مہلک بیماری نے جکڑ لیا ہے‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’اسی وجہ سے فوری طور پر خود کو وزارت کے فرائض سے علیحدہ کر لیا ہے ‘