واٹس ایپ صارفین اب موصول شدہ تصاویر اور ویڈیوز محفوظ نہیں کر سکیں گے

04:38 PM, 22 Apr, 2021

واٹس ایپ کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بیٹا ورژن متعارف کروادیا ہے ۔ واٹس ایپ  کے نئے ورژن 2.21.9.3. کی اپ ڈیٹ گوگل پلے بیٹا پروگرام کے ذریعے جمع کرائی گئی ہے۔

 اس نئی اپ ڈیٹ  کے ذریعے جلد ہی واٹس ایپ ’Self Destructive Photos And Videos feature ‘ فیچر متعارف کرا رہا ہے۔

اس نئے  فیچر کے تحت واٹس ایپ صارفین  ’Self Destructive Message‘ کےآپشن کو ان ایبل کر نے  کے بعدکسی کو بھی تصاویر، ویڈیوز یا جِف بھیجیں گے تو وہ تصاویر اور ویڈیوز دوسرے شخص کے دیکھنے کے بعد ’چیٹ ونڈو سے خود ہی ڈیلیٹ  ہوجائے گی۔

ویب سائٹ بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ جلد ہی  اس فیچر کو متعارف کروانے جا رہا ہے۔

واٹس ایپ  انتظامیہ کے مطابق اس فیچر کے ذریعے صارفین کی پرائیویسی مزید بہتر ہوگی ۔کیونکہ اس کے تحت پیغام وصول کرنے والاتصاویر یا ویڈیوز کو  آٹو ڈیلیٹ ہونے سے پہلے تک ہی دیکھ سکے گا . پیغام وصول کرنے  والا تصاویر محفوظ کرنے کے لیے اسکرین شاٹ کا اآپشن استعمال کرسکتا ہے۔

مزیدخبریں