کوئٹہ دھماکے کا مقدمہ درج، 2 شہدا سپرد خاک، حملہ خود کش تھا: سی ٹی ڈی

02:01 PM, 22 Apr, 2021

کوئٹہ : کوئٹہ کے لگژری سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افرادکیخلاف درج کرلیا گیا ہے جبکہ دو شہدا کو سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

نیو نیوز کے مطابق کوئٹہ میں سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیاہے۔ مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں

دوسری جانب ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ روزہوٹل میں ہونیوالادھماکاخودکش تھا، خودکش دھماکے کی مختلف پہلو سے تحقیقات جاری ہے۔

یاد رہے گزشتہ رات کوئٹہ میں سرینا چوک پر ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکہ ہوا تھا ، جس کے نتیجے میں پانچ افراد شہید  اور دس زخمی ہوگئے تھے۔ زور دار دھماکے سے کئی گاڑیوں کو آگ لگ گئی جبکہ ہوٹل سمیت قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے۔

مزیدخبریں