بھارتی کسانوں نے ایک بار پھر دارالحکومت دہلی کی طرف مارچ شروع کر دیا

01:06 PM, 22 Apr, 2021

نئی دہلی : نہ کورونا کا فکر اور  نہ ہی لاک ڈاؤن کا ڈر نڈر بہادر  بھارتی کسانوں نے ایک بار پھر دارالحکومت دہلی کی طرف مارچ  شروع  کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کی تشویش ناک صورتحال کے باوجود کسان اپنے مقصد کے حصول کیلئے پرعزم ہیں،بھارتی پنجاب   کے کسانوں  کی بڑی تعداد نئی دلی کے اطراف جمع ہو گئی ۔

 کسانوں کا کہنا ہے لاک ڈاؤن بھی ان کے راستے کی رکاوٹ نہیں بن سکتا،مطالبات پورے ہونے تک گھر نہیں جائیں گے  ،ادھر ،نئی دہلی سرکار نے مظاہرین پر احتجاج کے دوران  آکسیجن سپلائی روکنے کا الزام عائد کردیا،کسانوں نے الزام مسترد کر دیا۔

مظاہرین نریندر مودی سرکار کی جانب سے پاس کیے جانے والے تین کسان دشمن بلوں کی واپسی کے لیے چار ماہ سے زائد عرصے سے دہلی کے مختلف بارڈز سمیت متعدد جگہوں پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں ۔

سب سے بڑے دھرنے کی جگہ دہلی کے بارڈز ہیں جہاں کسان پکےمکانات بھی بنا چکے ہیں تاہم بھارتی عدالتی فیصلے کے بعد پکے مکانوں کو بنانا روک کر کچے مکانات کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے ۔ 

کسانوں کا کہناہے کہ مودی سرکار کی جانب سے کسی بھی قسم کا تعاون نہیں کیا جارہاہے جس کی وجہ سے انہیں پریشانی ہورہی ہے ، کسان بلوں کی واپسی سے کم ہم کسی بھی صورت نہیں چاہتے ہیں ۔

کیونکہ کسان بلوں کی واپسی سے ہی ان کا مستقبل روشن ہے ورنہ وہ اپنی زمینوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے گیں ۔

مزیدخبریں