دہشت گردی کو دوبارہ اٹھنے نہیں دیں گے: وزیراعظم عمران خان

12:05 PM, 22 Apr, 2021

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے  کہ گذشتہ روز کوئٹہ میں ہونے والے قابل مذمت اور بزدلانہ دہشت گردی کے حملے میں بے گناہ جانوں کے ضیاع پر مجھے بہت غم ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا  کہ  ہماری قوم نے دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں اور ہم اس لعنت کو دوبارہ سے اٹھنے نہیں دیں گے۔ ہم تمام داخلی اور بیرونی خطرات سے چوکس ہیں۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں زرغون روڈ پر سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے جبکہ 12 افراد زخمی ہیں۔دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کوئٹہ دھماکے میں 40سے 50کلو دھماکا خیز مواد استعمال ہوا ۔کوئٹہ کے سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

مزیدخبریں