وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گذشتہ روز کوئٹہ میں ہونے والے قابل مذمت اور بزدلانہ دہشت گردی کے حملے میں بے گناہ جانوں کے ضیاع پر مجھے بہت غم ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قوم نے دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں اور ہم اس لعنت کو دوبارہ سے اٹھنے نہیں دیں گے۔ ہم تمام داخلی اور بیرونی خطرات سے چوکس ہیں۔
واضح رہے کہ کوئٹہ میں زرغون روڈ پر سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے جبکہ 12 افراد زخمی ہیں۔دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کوئٹہ دھماکے میں 40سے 50کلو دھماکا خیز مواد استعمال ہوا ۔کوئٹہ کے سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ ہے۔