معروف عالم دین مولانا وحید الدین انتقال کرگئے

معروف عالم دین مولانا وحید الدین انتقال کرگئے
کیپشن: معروف عالم دین مولانا وحید الدین انتقال کرگئے
سورس: file

نئی دہلی :بھارت  سے تعلق رکھنے والے عالم دین ،سینکڑوں کتابوں کے مصنف اور عا لم اسلام کی معروف شخصیت مولانا وحید الدین خان انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مولانا وحید الدین خان کی عمر 96 برس تھی اور وہ نئی دہلی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ انہوں نے پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

مولانا وحید الدین یکم جنوری، 1925ء کو بڈھریا اعظم گڑھ، اتر پردیش بھارت میں ہوئے۔ مدرسۃ الاصلاح اعظم گڑھ کے فارغ التحصیل عالم دین، مصنف، مقرر اورمفکر اور اسلامی مرکز نئی دہلی کے چیئرمین، ماہ نامہ الرسالہ کے مدیر تھے ۔1967ء سے 1974ء تک الجمعیۃ ویکلی(دہلی) کے مدیر رہے۔

 آپ کی تحریریں بلا تفریق مذہب و نسل مطالعہ کی جاتی تھیں ۔ اور پانچ زبانوں اردو، ہندی، عربی، فارسی اور انگریزی میں لکھتے اور بیان بھی دیتے تھے، ٹی وی چینلوں میں آپ کے پروگرام نشر ہوتے ہیں۔

  

مولانا وحید الدین کی زیر ادارت شائع ہونے والا الرسالہ  اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں شائع کیا جاتا ہے۔ الرسالہ (اردو) کا مقصد مسلمانوں کی اصلاح اور ذہنی تعمیر ہے اور الرسالہ (انگریزی) کا خاص مقصد اسلام کی دعوت کو عام انسانوں تک پہنچانا ہے۔

 مولانا وحیدالدین خاں  کا مشن تھا مسلمان اور دیگر مذاہب کے لوگوں میں ہم آہنگی پیدا کی جائے ۔اسلام کے متعلق غیر مسلموں میں جو غلط فہمیاں ہیں انہیں دور کی جائے۔ 

  

مولانا وحیدالدین خان نے اپنی زندگی میں200 سے زائد کتابیں تصنیف کیں، انہوں نے قرآن کریم کی تفسیر بھی لکھی۔ وہ طویل عرصے تک جمعیت علماء ہند سے بھی وابستہ رہے۔ ان کی علمی خدمات کے باعث بھارتی حکومت نے انہیں دوسرے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ پدما وی بھوشن سے نوازا تھا۔