رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے

11:02 AM, 22 Apr, 2021

سوات : سوات میں مہنگائی کا جن بے قابو  ہوگیا. رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے.

تفصیلات کے مطابق سوات میں مہنگائی اپنی آخری حدوں کو چھونے لگی ہے ۔  گوشت چھ سے سات سو روپے فی کلو فروخت ہونے لگا. ضلعی انتظامیہ کی تمام تر دعوے داریوں کے باوجود عوام کو مہنگائی کا بوجھ برداشت کرنا پڑھ رہا ہے ۔

 آٹا ، چینی ، پھل ، سبزی گوشت، چکن، چاول، دودھ اور دہی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنی لگی. دکاندار شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اور ایسے میں حکومتی سطح پر قائم کی گئی پرائس کنٹرول کمیٹیاں کہیں دکھائی نہیں دیتیں۔ گوشت کی قیمت وہیں کے وہیں سات سو روپے میں فروخت ہو رہی ہیں. 

اشیاء ضرورت قوت خرید سے باہر ہوتی جا رہی ہے شہری کہتے ہیں ہر سال رمضان المبارک میں انتظامیہ کی جانب سے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی یقین دہانی کے باوجود عملی طور پر کچھ نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سےخریداری کرتے ہوئے دس بار سوچنا پڑتا ہے.

مزیدخبریں