عوام نے منفی سیاست مسترد کردی، پنجاب میں ترقی کا سفر شروع ہوچکا: عثمان بزدار

09:52 AM, 22 Apr, 2021

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر غلام سرور خان  نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا گیا۔

نیو نیوز کے مطابق    وزیر اعلی پنجاب   کا کہنا تھا کہ دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے۔قوم کی تائید وحمایت سے دشمن کے مذموم عزائم پہلے بھی ناکام بنائے،آئندہ بھی بنائیں گے۔قوم اور سکیورٹی اداروں نے قیام امن کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔بزدل دشمن بہادر قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا۔

عثمان بزدار کا  مزید  کہنا تھا کہ خدمت کے سفر کے سامنے انتشار کی سیاست اپنی موت آپ مرچکی ہے۔افراتفری کی سیاست کا جواب عوام کی خدمت سے دیاہے اوردیتے رہیں گے۔منفی سیاست کو 22کروڑ عوام مسترد کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پے درپے ناکامیوں کے بعدمخالفین کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے۔پنجاب میں حقیقی ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے۔ یہ سفرتیزی سے جاری و ساری رہے گا، روکنے کی کوشش کرنے والے پہلے کی طرح ناکام رہیں گے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا  ماضی میں دانستہ طور پر بعض علاقوں کو نظر انداز کیا گیا۔ہماری حکومت نے یکساں ترقی کا وژن دیا-پی ڈی ایم ملک میں عدم استحکام چاہتی تھی لیکن خود ٹوٹ پھوٹ چکی ہے۔ 

دونوں رہنماؤں نے حالیہ صورتحال پر اپوزیشن کے افسوسناک رویے کی مذمت کی  اور باہمی دلچسپی کے امور،حلقے کی ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا  گیا ۔

مزیدخبریں