شہباز شریف کی ضمانت،لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ آج بھی سماعت کرے گا

شہباز شریف کی ضمانت،لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ آج بھی سماعت کرے گا
کیپشن: شہباز شریف کی ضمانت،لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ آج بھی سماعت کرے گا
سورس: file

لاہور:لاہور ہائیکورٹ میں  اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر  سماعت آج پھر ہوگی ۔  تین رکنی فل بنچ شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

نیو نیوز کے مطابق  تین رکنی بنچ  کی سربراہی  جسٹس علی باقر نجفی کررہے ہیں جبکہ دیگر ججوں میں جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہباز رضوی  شامل ہیں۔ تین رکنی بنچ نے نیب پراسیکیوٹر کو دلائل کیلئے طلب کر رکھا ہے۔

ضمانت منظوری کے بعد جسٹس اسجد جاوید گھرال کے اختلافی نوٹ کی بناپر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے فل بنچ تشکیل دیا تھا  جس نے کل سے دوبارہ سماعت شروع کی ہے۔

گزشتہ روز کی سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے تھے کہ کیس کے تمام حقائق جان کر ہی فیصلہ کرسکتے ہیں شہباز شریف کی ضمانت ہونی ہے یا نہیں۔

بدھ کو ایک گھنٹہ بیس منٹ تک جاری رہنے والی سماعت میں شہباز شریف کے وکلا اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز نے دلائل دیئے۔ اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق ریلیف دیا گیا تھا۔

وکیل کے مطابق ضمانت دی گئی 3 دن گزرنے کے باوجود ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر ضمانت منظوری کا رزلٹ ظاہر ہوتا رہا۔ میری 27 سالہ وکالت میں ایسا نہیں ہوا کہ تین دن بعد فیصلہ بدلہ ہو۔

اس پر عدالت نے کہا کہ کبھی اپنے سائل کو مت بتائیں کہ جب تک آپ فیصلہ دیکھ نہ لیں۔اعظم نذیر نے کہا کہ عدالت نے ضمانت منظور کرلی لیکن فیصلہ بدل دیا گیا۔ اس پر عدالت کا کہنا تھا کہ جب تک تحریری حکم نہیں آتا کوئی اندازہ نہیں لگانا چاہیے۔ یہ آپ کے لیے سبق ہے۔