جکارتہ : انڈونیشیا کی لاپتا ہوجانے والی آبدوز کو ابھی تک تلاش نہیں کیا گیا تاہم امدادی ہیلی کاپٹرز سے سمندر کی سطح پر تیل کی موجودگی دیکھی گئی ہے جس سے خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ تیل آبدوز سے ہی نکلا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کی بحریہ کے 53 اہلکار سوار ہیں۔یہ آبدوز بالی کے جزیرے کے شمال میں جنگی مشقیں کر رہی تھی لیکن ان مشقوں کے نتائج کے سلسلے میں اس کا حکام سے رابطہ منقطع ہو گیا۔
انڈونیشیا کی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ جنگی جہازوں کو اس کی آر آئی ننگالہ 402 آبدوز کی تلاش کے لیے روانہ کر دیا گیا۔انڈونیشیا کے حکام نے آسٹریلیا اور سنگاپور سے بھی آبدوز کی تلاش میں مدد مانگی ہے ۔
جرمن ساخت کی یہ آبدوز بالی کے جزیرے سے 60 میل کے فاصلہ پر سمندر میں بدھ کے روز سے لاپتا ہے۔