کورونا کی تباہ کاریاں،مزید 98 افراد جاں بحق، 5857 نئے کیس رپورٹ

08:05 AM, 22 Apr, 2021

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔گزشتہ روز بھی ملک میں کورونا کے حوالے سے ہلاکت خیز دن رہا۔ مزید 98 افراد جان سے گئے ۔6 ہزار کے قریب نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 24گھنٹے میں 57  ہزار591 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئےجن میں سے 5 ہزار 857 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ مثبت کیسزکی شرح 10 فیصد سے زائد رہی ۔

                                                                                             

ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا نے مزید  98 زندگیاں نگل لیں جس کے بعد   جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 16 ہزار698  ہو گئی ۔متاثرہ افراد کی تعداد7لاکھ78    ہزار238   تک پہنچ چکی ہے۔

دوسری حکومت نے  جمعہ سے سخت پابندیاں لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر اسدعمر کا کہنا ہے وبا کا زور فوری نہ توڑا تو بڑے شہربند کرنےکے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچے گا۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اور آکسیجن کی گنجائش انتہائی  کم رہ گئی۔ کراچی، لاہور، حیدر آباد، فیصل آباد اور پشاور  میں کورونا  کیسز کی شرح ڈبل ہوگئی۔صورتحال انتہائی سنگین،صوبوں اور عوام کو سنجیدگی دکھانا ہوگی۔

مزیدخبریں