خطیب میں کورونا وائرس کی تصدیق پر مسجد و مدرسہ سیل

خطیب میں کورونا وائرس کی تصدیق پر مسجد و مدرسہ سیل
کیپشن: اہلخانہ کے 7 افراد کے ٹیسٹ مثبت آنے پر مسجد اور مدرسہ کو سیل کیا گیا، ڈی سی اسلام آباد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون میں ایک خطیب کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر مسجد اور اس سے ملحقہ مدرسے کو سیل کر دیا گیا۔

ڈیٹی کمشیر (ڈی سی) اسلام آباد کے مطابق مسجد و مدرسہ باب السلام کے خطیب کے والد کی کچھ دن پہلے وفات ہوئی اور ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کی وجہ سے ان کے اہلِ خانہ کے ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔

ڈی سی اسلام آباد کے مطابق اہلخانہ کے 7 افراد کے ٹیسٹ مثبت آنے پر مسجد اور مدرسہ کو سیل کیا گیا جب کہ ابھی مزید افراد کا کورونا ٹیسٹ اور تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان سمیت برطانیہ اور سعودی عرب کے نامور مسلمان ماہرینِ صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر رمضان میں باجماعت نمازیں اور تراویح پڑھانے پر اصرار جاری رکھا گیا تو پاکستان میں کورونا وائرس سے سیکڑوں اموات ہو سکتی ہیں۔