وہاڑی: حالات کے ہاتھوں مجبور ایم اے پاس خاتون نے گورنمنٹ ملازمت نہ ملنے پر ہمت نہ ہاری اور صفائی ستھرائی کا کام کر کے اپنا اور اپنے خاندان کا پیٹ پالنا شروع کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وہاڑی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی والدہ نے پوری زندگی محنت مزدوری کرکے اپنی بیٹی کو پڑھایا لکھایا لیکن اسے سرکاری نوکری نہ مل سکی۔اس خاتون نے ہمت نہ ہاری اور روزانہ غلہ منڈی سمیت مختلف دفاتر میں صفائی ستھرائی کا کام شروع کر دیا جس کے عوض انہیں ماہانہ چند ہزار روپے تنخواہ ملتی ہے اور وہ اپنا اور اپنے خاندان کا پیٹ پال رہی ہیں۔
اس باہمت خاتون کی والدہ کا کہنا ہے کہ میں نے ساری زندگی محنت مزدوری کرکے اپنی بچی کو تعلیم دلوائی لیکن پھر بھی اسے نوکری نہیں دی گئی۔