پشاور : پی آئی اے کی کراچی سے پشاور جانے والی ائیرلائن کو بم کی افواہ کے بعد کلیئر کر کے پشاور کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہو رہی تھی کہ بم کی افواہ پر اس کو ائیرپورٹ پر روک لیا گیا ۔
بم ڈسپوزل سکواڈ نے طیارے کو خالی کرانے کے بعد مکمل طور پر سرچ آپریشن کیا جس کے دوران کوئی بم برآمد نہیں ہوا ۔
سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے بعد طیارے کو فلائٹ کے لیے کلیئر قرار دے دیا جس کے بعد مسافروں کو کراچی سے پشاور کے لیے روانہ کر دیا گیا ۔