لندن : برطانیہ کے باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ وہ عالمی باکسنگ کو ابھی خیرباد نہیں کہہ رہے۔ ڈبلیو بی او ورلڈ ویلٹر ویٹ چیمپیئن ٹیرنس کرائفورڈ نے اس سے قبل کہا تھا کہ عامر خان باکسنگ چھوڑ دیں گے۔
امریکہ کے شہر نیو یارک میں ہونے والے ایک مقابلے میں خان کو کرائفورڈ کے ایک لو (نیچے) پنچ کے بعد مقابلہ ختم کرنا پڑا تھا۔32 سالہ خان نے باکسنگ چھوڑنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پنچ کے بعد انھیں کچھ نہیں سوجھ رہا تھا۔
انھوں نے کہا کہ مجھ میں ابھی بہت کچھ باقی ہے ، مجھے مواقع ضرور ملیں گے،میڈیسن سکوائر میں مقابلے سے پہلے دو مرتبہ عالمی چیمپیئن بننے والے عامر خان نے کہا تھا کہ وہ اپنے کیریئر کے ’آخری باب‘ پر ہیں۔
انھیں 31 سالہ کرائفورڈ نے پہلے ہی راؤنڈ میں چت کر دیا اور تینوں کے تینوں ججز نے کرائفورڈ کو زیادہ پوائنٹس دیے۔