لاہور:فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں صحافیوں کےمسائل حل کریں گے، جمہوریت کیلئےمیڈیاکاکلیدی کردارہے.
تفصیلات کے مطابق، مشیر برائےاطلاعات فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میڈیاکوریاست کاچوتھاستون مانتی ہے اور حکومت کو میڈیا کے ساتھ کمیونیکیشن گیپ کےحوالےسےمکمل آشنائی ہے ۔
مشیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت اس بات سے آگاہ ہے کہ میڈیا کے پاس معلومات تک رسائی کم ہے ،میڈیا کے جو بلز پنڈنگ پڑے ہیں ، میں نے وزیراعلیٰ سے گزارش کی ہے کہ وہ جلد ادا کیے جائیں تاکہ انڈسٹری معاشی بحران نکل سکے۔ میڈیاسےبہترتعلقات کےحوالےسےحکومت نےکچھ ترجیحات طےکی ہیں ۔
انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے اب بھی ووٹ کو عزت دیں ، عثمان بزدار اکیلا نہیں ہے بلکہ اسمبلی کی اکثریت ان پر اعتماد کرتی ہے۔
مشیر اطلاعات نے میڈیا نمائندگان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کےایم پی ایزنےوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارپراعتمادکااظہارکیاہے اور کہا کہ وہ میڈیانمائندوں کومبارکباددیتی ہیں کہ آپ کی جنگ لڑنےوالاآ گیاہے۔