لاہور:سردارعثمان بزدارکی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کااجلاس اراکین نے عثمان بزدارکی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہار کیا اور کہا کہ ہم آپ کےساتھ ہیں اورساتھ کھڑےرہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ، وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا جس میں صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اراکین نے عثمان بزدارکی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہار کیا اور کہا کہ ہم آپ کےساتھ ہیں اورساتھ کھڑےرہیں گے۔ اراکین نے اجلاس میں اپنی نشستوں پرکھڑےہو کر وزیر اعلیٰ سے یکجہتی کا اظہار کیا ۔ اراکین اسمبلی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان اوروزیر اعلیٰ کے سپاہی ہیں۔
اس موقع پر عثمان بزدار نے قانون سازی کےعمل میں حصہ لینے پر اراکین اسمبلی کوخراج تحسین پیش کیا ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اضلاع میں جاکرصورتحال کاخودجائزہ لےرہاہوں،3دن دورےکیا کروں گا ۔ پنجاب میں نیابلدیاتی نظام لارہےہیں جوعوام کی اُمنگوں کاترجمان ہوگا۔ نئےبلدیاتی نظام میں عوام حقیقی معنوں میں بااختیارہوں گےنئےبلدیاتی نظام سےپنجاب میں نئی تبدیلی آئےگی۔