کراچی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کہتے ہیں کہ آج کراچی ورلڈ کرائم انڈیکس پر 70 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 2014ء میں کراچی ورلڈ کرائم انڈیکس پر چھٹے نمبر پر تھا۔
Karachi at one point in time (2014) was 6th in World Crime Index. Alhamdulillah, today it’s at 70th with many first world cities behind. Credit to team of Civil Administration & Security Forces esp Int, Police & Sindh Rangers. Also to the citizens of Karachi. More stability IA. pic.twitter.com/8ghw1VptCn
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) April 22, 2019
انہوں نے مزید کہا کہ الحمد للہ آج کراچی ورلڈ کرائم انڈیکس پر 70ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ کراچی کے امن و امان میں بہتری کا سہرا سول انتظامیہ، سندھ رینجرز، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے سر ہے۔
سوشل میڈیا میں اپنے پیغام میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں امن کے قیام میں شہریوں کا بھی بڑا کردار ہے۔