ہونڈا کا امریکہ میں اپنی اکارڈ اور سوک گاڑیوں کی پیداوار میں کمی کا اعلان

12:20 PM, 22 Apr, 2019

او ہائیو: جاپانی موٹر ساز کمپنی ہونڈا نے امریکہ میں اپنی اکارڈ اور سوک گاڑیوں کی پیداوار میں کمی کا اعلان کیا ہے جہاں خریدار ہونڈا کی دیگر گاڑیوں ایس یو وی اور ٹرکوں کی خریداری کو زیادہ ترجیح دے رہے ہیں۔

جاپانی آٹوساز کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کی کمپنی امریکی ریاست اوہائیو کے ماروسیلی پلانٹ میں عارضی طور پر اکارڈ اور سوک گاڑیوں کی تیاری کم کر رہی ہے اور نئی ٹیکنالوجی کے تحت ان پلانٹس میں مستقبل کی الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے کے یونٹ لگائے جائیں گے اس اقدام سے سالانہ تقریباً 55000گاڑیوں کی پروڈکشن کم ہو جائے گی.

ہونڈا کے ترجمان کے مطابق اوہائیو میں اکارڈ اور سوک گاڑیوں کے انجن اورٹرانسمیشن پلانٹ کی پیداوار میں بھی کمی آئے گی ان یونٹوں میں کام کرنے والے کسی کارکن کو برطرف نہیں کیا جائے گا تاہم انہیں رضاکارانہ حصص کی خریداری کی پیشکش کی جائے گی۔

مزیدخبریں