کراچی : کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور اووربلنگ کے خلاف فاروق ستار نے حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق فاروق ستار نے کراچی میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ کیخلاف حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔
کہتے ہیں اووربلنگ کے نام پر لوٹے گئے 60 ارب عوام کو واپس کئے جائیں ورنہ کے الیکٹرک اور وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے ، بہادر آباد گروپ نے احتجاج میں شرکت نہ کی۔
کے الیکٹرک کے ظلم کے خلاف ایم کیوایم کا کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج ، فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک اور سوئی سدرن کے درمیان تنازع ختم کرایا جائے۔
اووربلنگ کے نام پر لوٹے گئے 60 ارب عوام کو واپس کئے جائیں ورنہ کے الیکٹرک اور وزیراعلیٰ ہائوس کا گھیرائو کریں گے۔
مظاہرے میں شریک کارکنان نے ہاتھوں میں مٹکے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بجلی دو ، پانی دو کے نعرے درج تھے۔
احتجاج سے قبل فاروق ستار نے بہادر آباد گروپ کو فون کر کے مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی تھی لیکن بہادر آباد کی جانب سے کوئی شریک نہیں ہوا۔