ثقلین مشتاق سری لنکن اسپن بولنگ کوچ بننے کے خواہش مند

09:02 PM, 22 Apr, 2018

کولمبو: ثقلین مشتاق نے بھی سری لنکا کا اسپن بولنگ کوچ بننے کیلئے درخواست دے دی۔

سپن بولنگ کوچ کی پوسٹ کیلئے مجموعی طور پر 8 امیدوار سامنے آ چکے،ان میں پاکستان کے ہی سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد بھی موجود ہیں ، نئے اسپن بولنگ کوچ کا تقرر ہیڈ کوچ چندیکا ہتھوراسنگھے کی آسٹریلیا سے واپسی پر کیا جائے گا۔ دیگر امیدواروں میں ڈینیئل ویٹوری، روان کلپاگے، مرلی دھرن، نروشن بنڈاراتلکے، اجیت ایکانائیکے اور سنیل جوشی شامل ہیں۔

مزیدخبریں