لاہور : بھارت نے پاکستانی کرکٹ سٹار شاہد خان آفریدی کی آواز کو دبانے کیلئے کشمیر میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ۔ شاہد آفریدی نے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کی جامع مسجد میں ٹیلی فونک خطاب کرنا تھا۔
بھارتی میڈیاکے مطابق شاہد آفریدی نے گزشتہ ہفتے خطاب کرنا تھا لیکن بھارتی انتظامیہ کی پابندیوں کی وجہ سے اجتماع نہیں ہو سکا تھا جس کی وجہ سے شاہدآفریدی نے خطاب موخر کر دیا گیا تھا۔اس موقع پر انتظامیہ نے شہر میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی تھی تاکہ آفریدی کے خطاب کو بڑے پیمانے پر نہ سنا جا سکے۔
شاہد آفریدی نے پچھلے دنوں کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کی تھی جس پر انہیں بھارتی کھلاڑیوں کی طرف سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھاتاہم شاہدآفریدی اپنے موقف پر ڈٹے رہے۔
بھارت نے شاہد آفریدی کی آواز دبانے کیلئے انٹرنیٹ بند کر دیا
07:12 PM, 22 Apr, 2018