اسلام آباد:چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے فرائض میں غفلت برتنے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور رمضان کو معطل کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:باکسر عامر خان کی 2 سال بعد دھواں دار واپسی،کینیڈین حریف کو صرف39 سکینڈ میں ناک آﺅٹ کردیا
ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے اپنے ہی محکمے کے افسر کو فرائض میں غفلت برتنے پر سزا دیتے ہوئے عہدے سے معطل کردیا ہے ۔ترجمان نیب کے مطابق ڈپٹی ڈایریکٹر رمضان کے خلاف محکمانہ کاروائی کا بھی حکم دیدیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے سراج الحق کا بیان جھوٹ کا پلندہ ہے: فواد چوہدری
ترجمان نے مزید کہا کہ بدعنوانی کے خاتمہ کے لیے احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے، بلا امتیاز احتساب پر عمل درآمد ضروری ہے جبکہ انکوائری میں تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے علاوہ رمضان کو اپنے دفاع کا موقع دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:فردوس عاشق اعوا ن نے ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا
ترجمان کے مطابق چئیرمین نیب نے ڈپٹی ڈائریکٹر سکھر کاشف ممتاز گوندل کو بھی معطل کیا تھا ، نیب کے 23افسران کو برطرف کیا جا چکا ہے ، چئیرمین نیب کے حکم پر اب تک 85 نیب افسران کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے، 85 افسران میں سے 23 افسران کو برطرف اور 32 کو سزائیں دی گئی ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں