ریاض: سعودی عرب سکیورٹی فورسز نے دارالحکومت ریاض شاہی محل کے قریب بلا اجازت پرواز کرنے والے کھلونا ڈروان کو مار گرایا۔
یہ بھی پڑھیں:باکسر عامر خان کی 2 سال بعد دھواں دار واپسی،کینیڈین حریف کو صرف39 سکینڈ میں ناک آﺅٹ کردیا
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اعلیٰ سعودی حکام نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالی ایک ویڈیو میں شاہی محل کے قریب گارڈز کی جانب سے فائرنگ کا منظر دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس فائرنگ کے بعد سعودی عرب میں بغاوت کی افواہیں بھی گردش کرنے لگیں تھی ،تاہم اعلیٰ حکام نے بغاوت کی افواہوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے فائرنگ کی حقیقت کے بارے بتایا ہے کہ واقعے کے وقت سعودی فرما نروا سلمان بن عبدالعزیز شاہی محل میں موجود نہیں تھے۔
یہ بھی پڑھیں:فردوس عاشق اعوا ن نے ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا
Situation in Riyadh, #Saudi, is still unclear.
— Haidar Sumeri (@IraqiSecurity) April 21, 2018
It could be a terrorist attack but that seems unlikely at this point.
MbS made many enemies when he made his move against the Saudi elite last year. Looks like it's payback time. pic.twitter.com/F4Ie7SZZ0b
یہ بھی پڑھیں:قومی ٹیم کی واہگہ بارڈر پر آمد، حسن علی کا منفرد انداز میں رقص
ریاض پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ضلع خزامہ میں قائم چیک پوسٹ پر فورسز نے ڈرون کو دیکھا او رپہلے سے موصول شدہ احکامات کے مطابق اپنا فرض ادا کیا۔ پولیس حکام کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ واقعے کے دوران کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئی۔دوسری جانب سعودی پریس ایجنسی نے ٹوئٹ کیا کہ واقعے کے فوراً تحقیقات کا عمل شروع ہو چکا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں