باکسر عامر خان کی 2 سال بعد دھواں دار واپسی،کینیڈین حریف کو صرف39 سکینڈ میں ناک آﺅٹ کردیا

09:57 AM, 22 Apr, 2018

لیورپول :2 سال کے وقفے کے بعد رنگ میں اترنے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنے کینیڈین حریف گریکو کو صر ف39 سیکنڈ میں ہی ناک آﺅٹ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:فردوس عاشق اعوا ن نے ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیلنج کرنے والے کینیڈا کے باکسر فل لو گریکو اور عامر خان کے مابین مقابلہ برطانوی شہر لیورپول میں ہوا ۔مقابلہ شروع ہوتے ہی جیسے عامر خان کو 2 سال رنگ سے باہر رہنے کا غصہ تھا انہوں نے وہ غصہ اپنے حریف پر آتے ہیں مکوں کی برسات کرتے ہوئے نکالے اور صرف 39 سکینڈ میں ہی گریکو کو شکست دیکر مقابلہ اپنے نام کرلیا۔باکسر عامر نے صرف 13 سیکنڈ کے اندر ہی اپنے حریف کو گھٹنوں کے بل کردیا۔

تاہم عامر نے 1 منٹ سے بھی قبل 39سیکنڈ میں گریکو کو ناک آؤٹ کردیا۔ فتح حاصل کرنے کے بعد پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کا کہنا تھا کہ مستقبل میں مزید بڑے مقابلے ہونے ہیں اور میں شائقین کو بڑے مقابلے دینا چاہتا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ باکسنگ سٹیڈیم مکمل بھرے ہوئے ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں رنگ میں اس لیے واپس آیا ہوں کہ آپ کو بتاسکوں کہ عامر خان کیا ہے؟ میں دوبارہ چیمپئن بننا چاہتا ہوں، میرا اگلا ہدف دوبارہ ٹائٹل حاصل کرنا ہے۔

خیال رہے کہ سابق لائٹ اور ویلٹر ویٹ عالمی چیمپئن عامر خان لاس ویگاس 2016 میں سول کینیلو الواریز کے ہاتھوں ناک آؤٹ ہونے کے بعد سے کسی مقابلے میں نہیں اترے تھے جب کہ اس سے قبل برطانیہ کے شیفیلڈ میں پانچ سال قبل انہوں نے جولیو ڈیاز کو پوائنٹس کی بنیاد پر شکست دی تھی جبکہ عامر خان کی اس دوران گھریلو زندگی بھی شدید اتار چڑھاﺅ کا شکار رہی اور ان کی اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ لڑائی کے بعد بات علیحدگی تک پہنچ گئی تھی تاہم دوسرے بچے کی پیدائش کی خبر کے بعد دونوں میاں بیوی میں دوریا ں ختم ہوگئیں اور وہ پھر سے گزرے دنوں کو بھلا کر آگے بڑھنے میں کامیاب رہے۔

یہ بھی پڑھیں:قومی ٹیم کی واہگہ بارڈر پر آمد، حسن علی کا منفرد انداز میں رقص

یاد رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنی بیوی فریال مخدوم اور نجی زندگی کے بارے میں نازیبا کلمات کہنے پر پریس کانفرنس کے دوران سب کے سامنے کینیڈین باکسر فل لو گریکو کے منہ پر پانی پھینک دیا تھا ۔گریکو نے سب کے سامنے نہ صرف عامر خان کی نجی زندگی کے بارے میں بولنا شروع کردیا بلکہ ان کی بیوی فریال مخدوم اور اینتھنی جوشوا کے تعلقات کے بارے میں بھی نازیباکلمات کہنے شروع کردئیے۔

یہ بھی پڑھیں:فواد عالم کو سلیکٹ نہ کرنے کا فیصلہ مشترکہ تھا ، سرفراز احمد

پہلے تو عامر خان گریکو کی بات پر مسکراتے رہے تاہم جب معاملہ ان کی برداشت سے باہر ہوگیا تو انہوں نے ٹیبل پر رکھا ہوا گلاس اٹھایا اور پانی گریکو کے منہ پر پھینک دیا ، پھر عامر نے گریکو پر مکے برسانے کی کوشش کی تاہم تقریب میں موجود دیگرافراد نے بیچ بچاؤ کرایا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں