سندھ میں کھیلوں کا کوئی والی وارث نہیں ، پھٹے میٹرس ، پانی نایاب

12:30 AM, 22 Apr, 2018

کراچی :سندھ سرکار کی نااہلی کے باعث صوبے میں کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ مذاق بن گیا ، سندھ گیمز میں بدانتظامی کے کئی ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ سرکار کی نااہلی کے باعث صوبے میں کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ مذاق بن گیا ، سندھ گیمز میں بدانتظامی کے کئی ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

جلتی بجھتی مشعل نے ایونٹ پر ایک اور داغ لگا دیا ، شائقین کو سہولت دینا تو دور کی بات کھلاڑیوں کو بھی کسی نے پانی تک نہ پوچھا۔

دوسری جانب آرگنائزرز میں سے کوئی بدترین انتظامات کی ذمہ داری لینے کو بھی تیار نہیں۔

خراب میٹرس کھلاڑیوں کے لیے خطرہ ، آخر ذمہ دار کون ہے ؟ مشعل روشن کرنے کی کوششیں ناکام ، جلائی گئی تو چند گھنٹے بعد بجھ گئی۔

سخت گرمی میں پسینہ بہاتے کھلاڑی انرجی ڈرنک تو دور ، سادہ پانی بھی پینے سے قاصر رہے ، وزیرکھیل نے ملبہ دوسروں پر گرا دیا۔

مزیدخبریں