واشنگٹن: روزنامہ انڈی پینڈنٹ کے مطابق، یال یونیورسٹی میں منعقدہ ایک کانفرنس میں شریک ماہرین نفسیات اور نیورولوجسٹ نے ، خبردار کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیرنویا یا اضطراب عقلی جیسی خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں ایسا شخص صدارت کے عہدے کے لیے کسی طور مناسب نہیں ہے۔
کانفرنس میں شریک ماہرین کے مطابق، امریکی عوام کو ٹرمپ کی خطرناک نفسیاتی صورتحال سے آگاہ کرنا ان کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ اس سے پہلے جان ہوپکنز میڈیکل یورنیورسٹی کے نفسیاتی ڈاکٹر جان کارٹنر نے بھی رواں سال کے آغاز میں، صدر ٹرمپ کی برطرفی کے لیے انٹرنیٹ پر دستخطی مہم شروع کی تھی جہاں اب تک اکتالیس ہزار افراد نے دستخط کیے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ انتہائی خطرناک نفسیاتی مریض قرار
11:40 PM, 22 Apr, 2017