ابوبکر البغدادی کا معاون خصوصی شام میں ہلاک

11:14 PM, 22 Apr, 2017

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن: امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ترکی میں چند ماہ قبل نائٹ کلب میں دہشتگردی کی کارروائی میں ملوث داعش کے کمانڈر اور ابوبکر البغدادی کا معاون خصوصی شام میں ایک خصوصی زمینی آپریشن میں ہلاک ہوگیا ۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کرنل جان تھامس نے ایک بیان میں بتایا کہ ترکی میں نائٹ کلب میں دہشت گردی کے دوران 39 افراد کو ہلاک کرنے میں ملوث داعشی دہشت گرد عبدالرحمان ازبکی کو شام کے المیادین شہر میں 6 اپریل کو ایک خفیہ زمینی آپریشن میں ہلاک کیا گیا۔

کرنل تھامس کا کہنا ہے کہ داعشی کمانڈر عبدالرحمان ازبکی کا تعلق ازبکستان سے تھا اور وہ داعشی خلیفہ ابوبکر البغدادی کا دست راست سمجھا جاتا تھا۔

مزیدخبریں