دادو :آصف زرداری کو لوگ ڈاکوکہتے ہیں.پیپلزپارٹی کوڈکٹیٹر نہیں ہلا سکے،لیکن زرداری نے وہ کام کردکھایا.اللہ مجھے ایسےعقل مند سیاست دانوں سے بچائے .انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی بدقستمی ہے کہ پاناماکیس میں اس کانام آگیا.
دادو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری نے کہا کہ مجھے سیاست نہیں آتی، اگر آپ کو سیاسی سمجھ ہے تو آپ نے تو وہ کارنامہ انجام دیا جو کوئی فوجی آمر بھی نہیں کرسکا، آپ نے وہ جماعت جو چاروں صوبوں میں پھیلی ہوئی تھی اسے ایک چھوٹی سی جماعت بنا دیا، جبکہ پیپلز پارٹی کو چھوٹا کرنے والے مبارکباد کے مستحق ہیں.آصف زرداری سےپوچھیں کہ پیسا کہاں سےآیا؟
عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری کوشش کی ہے کہ نوازشریف اسمبلی میں جواب دیں.فیصلہ آنےکےبعد وزیراعظم کی اخلاقی حیثیت ختم ہوگئی ہے.سپریم کورٹ کاجو فیصلہ آیا،اللہ کاشکر ادا کرتا ہوں.سپریم کے فیصلے سےنواز شریف کا اصل چہرہ سامنےآگیا.قوم کا پیسا لوٹاگیا،اسی لیےہم مقروض ہوئے،غریب مزید غریب ہوگیا.سڑکیں، اسپتال،تعلیمی نظام سب تباہ ہوگیا .حکمران پاکستان کولوٹ رہےہیں.کرپشن نےقوم کو تباہ کردیا.لوٹ مارکی وجہ سےعوام غریب ہوگئی ہے .
عمران خان کا کہنا تھا کہ مستقبل کےججوں نےنوازشریف کو جھوٹا اورکرپٹ کہا جبکہ تین ججوں نے ن لیگ کی طرف سے پیش کیے گئے ثبوتوں کو جھوٹاقرار دیا.عزیز بلوچ کی طرح نوازشریف جے آئی ٹی کےسامنے کھڑا ہوگا .چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پاناما کیس کے فیصلے کے بعد مٹھائی بانٹنے والے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مل کر پیسہ بنا رہے ہیں، لیکن ہم اسلام آباد کے جلسے میں نواز شریف کے استعفے کا مطالبہ کریں گے، جمعہ کو اسلام آباد میں پورا ملک جمع ہوگا اور اس کے بعد میں کراچی کا رخ کروں گا۔سب کو اسلام آباد آنے کی دعوت دیتا ہوں۔