لاس اینجلس :ہالی ووڈ اداکارہ انجلیناجولی نےد وبارہ شادی کرنےکااعلان کردیا۔ذرائع کے مطابق انجلیناجولی کی ان دنوں برطانوی کاروباری شخصیت سے تعلقات کی خبریں گردش کررہی ہیںان دونوں کومختلف تقریبات میں اکٹھے شرکت کرتے ہوئے بھی دیکھاگیاہے۔واضح رہے کہ انجلیناجولی نے اس سے قبل معروف ہالی ووڈ اداکاربریڈ پٹ سے شادی کی تھی جوزیادہ عرصہ نہ چل سکی ۔
2014میں شادی کے دوسال بعدیعنی ستمبر 2016میں جوڑےکے درمیان طلاق ہوگئی تھی ۔بریڈپٹ اورانجلیناجولی کی ملاقات پہلی بار2005میںمسٹراینڈ مسز سمتھ کے سیٹ پرہوئی۔ذرائع کے مطابق انجلیناجولی اپنے نئے ہونے والے شوہرکوکچھ دنوں میں لاس اینجلس میں اپنے بچوں سے ملوائیں گی۔ذرائع کے مطابق دوسرےشوہرسے بچوں کی ملاقات بچوں کی زندگی پرگہرے اثرات ڈالے گی کیونکہ انجلیناجولی اوربریڈپٹ کی طلاق بھی بچوں کے معاملے پرہی ہوئی تھی۔