ہالی ووڈ بہت دور ہے، مجھے تو کام کے دوران اپنا گھر چھوڑنا بھی اچھا نہیں لگتا، سلمان خان

ہالی ووڈ بہت دور ہے، مجھے تو کام کے دوران اپنا گھر چھوڑنا بھی اچھا نہیں لگتا، سلمان خان

10:29 PM, 22 Apr, 2017

بالی ووڈ: آک لینڈ، نیوزی لینڈ میں فلم کی شوٹنگ کے دوران جب سلمان خان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ ہولی وڈ جانے کے بارے میں سوچیں گے تو ان کا کہنا تھا، 'نہیں ہولی وڈ بہت دور ہے، مجھے تو کام کے دوران اپنا گھر چھوڑنا بھی اچھا نہیں لگتا۔

اس سے قبل بھی سلمان خان نے 2015 میں اپنی فلم 'پریم رتن دھن پایو' کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ انھیں ہالی ووڈ میں کام کرنے کی کوئی خواہش نہیں، ان کا کہنا تھا، مجھے بالی ووڈ انڈسٹری میں کام کرنا اور ہندی میں ڈائیلاگ بولنا پسند ہے، میں کئی سالوں سے فلموں میں ہندی زبان میں ڈائیلاگ بولتا آیا ہوں، لہٰذا اگر اب میں انگلش فلم میں کام کے دوران انگریزی میں ڈائیلاگ بولوں گا تو وہ عجیب لگیں گے۔

دوسری جانب جب سلمان خان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ پنجابی فلموں میں کام کرنا پسند کریں گے تو ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کی ایک بڑی خواہش ہے۔

مزیدخبریں