لاہور:زندہ دلان کے شہر میں بادلوں کا بسیرا ہے۔ آندھی کے بعد بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔لاہور میں موسم خوشگوار ہونے سے شہریوں کے گرمی سے مرجھائے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کیساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔
لاہور اورگردونواح کو صبح سے سویرے ہی کالی گھٹاﺅں نے اپنے سحر میں جکڑ لیا ۔ تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ کھابوں کے شوقین لاہوریوں نے موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے ناشتے کی دکانوں اور ہوٹلوں کا ررخ کرلیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 اور زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا کی رفتار 45 کلومیٹر فی گھنٹہ رہے گی۔