لاہور : منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ خوشحالی کے خواب کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے رجائیت پر مبنی سوچ ضروری ہے۔
لاہور میں ایک سکول کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام اور سخت محنت سے پاکستان 2025 تک دنیا کے 25 بڑی معیشتوں میں شامل ہوجائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تعلیم کا شعبہ ترقی کی منازل طے کررہا ہے اور اساتذہ کو طلب کی ذہنی صلاحیتوں کو نکھارنا چاہئے تاکہ وہ مستقبل میں سائنسدان بن سکیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت نئی نسل کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے.