ممبئی: نیپال سے تعلق رکھنے والی بالی ووڈ اداکارہ منیشا کوئرالا نے 1991 میں فلم ’’سوداگر‘‘سے فنی کیرئیر کا آغاز کیا لیکن فلم ’’ 1942 اے لو اسٹوری ‘‘ سے شہرت حاصل کی جس کے بعد انہوں نے 90 کی دہائی میں فلمی دنیا پر راج کیا جب کہ اداکارہ کو کینسر کا عارضہ لاحق ہوا جس کے باعث انہوں نے فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیارکرلی تھی لیکن اب اداکارہ نے کینسر سے جنگ جیتنے کے عمل سے پردہ اٹھایا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ کیمو تھراپی کے بعد میرے بال، پلکیں اوربھنوئیں جھڑ چکی تھی اور جب میں خود کو آئینے میں دیکھتی تھی تو خلائی مخلوق کی طرح نظر آتی تھی جب کہ بیماری کے دوران ساری دنیا سے دور تھی لیکن پھر بھی گھر والوں سے فلمی دنیا کے بارے میں معلومات لیتی رہتی تھی اور میری بیماری کے دور میں بھی فلم نگری سے سلمان خان اور گلشن گروورصحت سے متعلق خبر گیری کرتے رہے ہیں۔