کراچی: عابدشیرعلی نے آصف زرداری پرتنقیدکی تو مولابخش چانڈیو نے لیگی قیادت کو نشانہ بنا لیا. بولے میاں صاحب خوشیاں نہ منائیں، اپنی ذلت کا ماتم کریں.میاں صاحب کے وزرا نے ان کی وقعت دکھادی. عابد شیرعلی نوازشریف کو عزیر بلوچ اور ذوالفقار مرزا کی سطح پر لے آئے ہیں.
تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیاسے گفتگومیں مولابخش چانڈیوبولے،، کہ ججز نے کہاہےنوازشریف صادق اور امین نہیں رہے۔مولابخش چانڈیونے کہاکہ ن لیگ کو مٹھائیاں بانٹنے پر شرم آنی چاہیئے.شریک چیئرمین کے دفاع میں مولابخش چانڈیو بولے،،کہ آصف زرداری مقدمات کے خوف سے بھاگے نہ ہی معافیاں مانگیں .انہوں نے عدالتوں کاسامناکیااور عدالت نے انہیں بری بھی کیا۔