مظفرآباد: وفاق المدارس کے تحت آزاد کشمیر سمیت ملک بھرکے ہزاروں مدارس کے 2لاکھ 44ہزارسے زائد طلبہ و طالبات کے سالانہ امتحانات میں شریک ، 16سو 29امتحانی مراکز میں 11ہزار 436علما پر مشتمل نگران عملہ بنایا گیا ہے ،ملک بھر میں گزشستہ روز سے بیک وقت شروع ہونے والے امتحانات 6روز میں مکمل کئے جائیں گے ،وفاق المدارس العربیہ پاکستان تمام طلبہ کو بغیر کسی رکاوٹ کے ویب سائنٹ و میسج کے ذریعے ایک ماہ میں نتائج دینیاور امتحان کے لئے کل 300سے 520روپے کی کل فیس وصول کرنے والا واحدادارہ ہے ۔